02:00 , 18 جون 2026
Watch Live

ماسکو میں جدید اے آئی روبوٹ نے صدر پیوٹن کے سامنے ڈانس پرفارمنس سے محفل گرم کر دی

ماسکو میں جدید اے آئی روبوٹ نے صدر پیوٹن کے سامنے ڈانس پرفارمنس سے محفل گرم کر دی

ماسکو: روس میں تیارہ کردہ جدید مصنوعی ذہانت (AI) روبوٹ نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے اپنی حیران کن ڈانس پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔

ماسکو میں منعقدہ ٹیک ایکسپو کے دوران یہ انسان نما روبوٹ، جسے "گرین” کا نام دیا گیا ہے، نے صدر پیوٹن کو اپنا تعارف خود پیش کیا اور کہا کہ وہ روسی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔

تقریب میں روبوٹ نے غیر معمولی اعتماد کے ساتھ صدر پیوٹن کو اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خود کار ڈانس پرفارمنس بھی دی، جس سے موجودہ شرکاء حیران رہ گئے۔ روسی صدر بھی خوش دلی سے روبوٹ کی پرفارمنس دیکھتے رہے اور زیرِ لب مسکراتے رہے۔

اس موقع پر 73 سالہ صدر پیوٹن نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اسپتال میں طبی معائنہ کروایا ہے اور صحت کی بہترین حالت میں ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا، ’’خدا کا شکر ہے، سب کچھ ٹھیک تھا۔‘‘

یہ شو روسی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیشرفت کی جھلک پیش کرتا ہے، جس نے دنیا کے سامنے جدید روبوٹکس کے شعبے میں روس کی مہارت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION